جب بچے بیمار ہوں تو وہ میرے دروازے پر چھوڑ جاتے ہیں، علیزے سلطان کی تنقید
ویب ڈیسک
|
23 Nov 2024
فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزہ سلطان نے اپنے سابق شوہر اور سسرالیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
علیزے سلطان نے سوشل میڈیا پر معنی خیز اسٹوری شیئر کی اور لکھا کہ ’جب بچے بیمارے ہوتے ہیں وہ انہیں میرے دروازے پر چھوڑ جاتے ہیں‘۔
دوسری جانب فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زنیب نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ پر علیزے سلطان اور بیٹی فاطمی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس میں وہ اُن کے کلینک میں تھی اور موڈ خوش گوار تھا۔
اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین ڈاکٹر زینب کا ان کے سوتیلے بچوں کے ساتھ اچھا رویہ دیکھ کر ان کی تعریفیں کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ اداکار فیروز خان نے علیزہ سلطان سے 2018ء میں شادی کی جس کے بعد اس جوڑی کے ہاں 2019ء میں پہلے بیٹے سلطان اور فروری 2022ء میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔بعد ازاں ستمبر 2022 میں جوڑے نے اختلافات کی بنا پر علیحدگی اختیار کرلی۔
Comments
0 comment