2 hours ago
جتنا لوگ سمجھتے ہیں، اتنی زیادہ پڑھی لکھی نہیں، ثانیہ سعید

Webdesk
|
18 Sep 2025
کراچی: ملک کی معروف اداکارہ ثانیہ سعید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اتنی زیادہ پڑھی لکھی نہیں، جتنا انہیں لوگ سمجھتے ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران انہوں نے شوبز انڈسٹری میں تاخیر سے معاوضے ملنے پر بھی بات کی اور کہا کہ ملازمین کو ہر ماہ تنخواہ ملتی ہے لیکن اداکاروں کو اپنے کام کا پہلا معاوضہ بھی تین ماہ بعد ملتا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ اگر کسی ملازم کو تین ماہ تںخواہ نہ ملے کیا وہ کام کرتے رہیں گے؟اداکارہ کے مطابق فنکاروں کو یوٹیوب سے ہونے والی کمائی سمیت دیگر ذرائع سے ہونے والی کمائی سے پیسوں کا حصہ نہیں دیا جاتا لیکن ساتھ ہی انہیں وقت پر معاوضہ بھی نہیں ملتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اداکاروں اور پروڈکشن ہاوسز کے درمیان ہونے والے کام کے تحریری معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی، اس میں زیادہ تر پروڈیوسرز کے فوائد کی باتیں ہوتی ہیں لیکن ہر اداکار مجبوری کے تحت کام کر رہا ہے۔
ثانیہ سعید نے نے کہا کہ فنکار تو ایک طرف ڈرامے بنانے والے دوسری ٹیم ارکان کے ساتھ بھی ناانصافی ہوتے ہیں، تکنیکی عملہ بغیر حفاظتی انتظامات کے طویل وقت تک کم تنخواہوں پر کام کرتا ہے اور وہ اپنے حقوق کی بھی بات نہیں کر سکتے۔
انہوں نے ایک واقعہ سنایا کہ شوٹنگ کے دوران ایک بار تکنیکی عملے کے ایک شخص کو بجلی کا کرنٹ بھی لگا لیکن ایسے افراد کو حفاظتی آلات تک فراہم نہیں کیے جاتے۔
ایک اور سوال کے جواب میں ثانیہ سعید نے کہا کہ وہ سفاک عورت ہیں، وہ کسی طرح کے برے شخص کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتیں، وہ برے اعمال اور رویے رکھنے والے افراد سے فوری دوری اختیار کرنے کے حق میں ہیں۔
Comments
0 comment