جوائے لینڈ فلم سرمد کھوسٹ کا صدارتی ایوارڈ کھا گئی
ویب ڈیسک
|
23 Mar 2024
جوائے لینڈ نامی فلم بنانے کی وجہ سے پاکستان کے معروف ہدایتکار و پروڈیوسر سرمد کھوسٹ کا نام صدارتی ایوارڈز کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
یہ دعویٰ سرمد کھوسٹ نے کیا کیونکہ چودہ اگست کو ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی شخصیات کی فہرست میں اُن کا نام بھی شامل تھا۔
سرمد کھوسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’جن لوگوں نے صدارتی ایوارڈ کے لیے مبارک باد دی تھی وہ واپس لے کیونکہ اب 23 مارچ کو انہیں ایوارڈ نہیں دیا جارہا‘۔
پروڈیوسر نے لکھا کہ ’میری معلومات کے مطابق 14 اگست کو جاری کی جانے والی فہرست حتمی ہوتی ہے تاہم جو لوگ خود ایوارڈ لینے سے انکار کرے اُس کی جگہ دوسرا نام شامل کیا جاتا ہے‘۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق 14 اگست کو تجویز کیے گئے ناموں میں سرمد کھوسٹ کا نام شامل ضرور تھا تاہم اُن کے نام کی مںظوری کابینہ کمیٹی نے نہیں دی تھی۔
ذرائع کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ صرف سرمد کھوسٹ ہی نہیں اور تجویز کنندگان کے نام بھی حتمی فہرست میں شامل نہیں، سرمد کھوسٹ کی ایک متنازع فلم جوائے لینڈ کی وجہ سے کمیٹی نے ان کا نام منظور نہیں کیا۔
Comments
0 comment