21 hours ago
کبری خان اور گوہر رشید کی انوکھی مہندی، ویڈیوز سامنے آگئیں

ویب ڈیسک
|
21 Feb 2025
اکستانی اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید کی نکاح کے بعد شادی کی تقریبات کا اغاز ہو گیا ہے۔
اداکار جوڑے نے گزشتہ روز مہندی کی تقریب کو شہندی کا نام دے کر ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں شوبز ستاروں سمیت قریبی عزیز و اقارب بھی شریک ہوئے۔
اس تقریب کی مختلف ویڈیوز سامنے ائی ہیں جس میں سے کچھ میں کبری خان کو پھولوں کی سیج کے ساتھ اسٹیج پر انٹری دیتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کچھ میں وہ اپنے شوہر گوہر رشید کے ساتھ رقص کر رہی ہیں جس میں دونوں کے چہرے پر خوشی عیاں ہے۔
واضح رہے کہ کبری خان اور گوہر رشید نے چند روز قبل مسجد الحرام میں نکاح کیا اور وہ ازواجی بندھن میں بندے ہیں نکاح کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب شریک تھے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دونوں اداکاروں کے نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ پرستار ان کے لیے دعائیں بھی کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment