خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں بڑی پیشرفت ، گواہان نے پہچان لیا

ویب ڈیسک
|
9 Apr 2025
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا اور تاوان کے کیس کی سماعت ہوئی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ 9 اپریل تک کے لیے ملتوی کر دیا۔
جج ارشد جاوید کی زیر سماعت مقدمے میں ملزمان کے وکلاء نے اپنی حتمی دلائل پیش کیے، جبکہ ڈپٹی پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر نے ملزمان کو سزا دینے کی استدعا کی۔
ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 10 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں گواہان نےانکہ شناخت کی۔
گواہان کے مطابق، آمنہ عروج نے خلیل الرحمان قمر کو دھوکے سے اپنے فلیٹ پر بلایا**، جہاں انہیں اغوا کر لیا گیا۔ ملزمان نے ڈرامہ نگار سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ ثبوت مکمل ہیں اور ملزمان کو سزا دی جانی چاہیے۔
عدالت نے آمنہ عروج کے وکیل سے کل (9 اپریل) تک حتمی دلائل سننے کا فیصلہ کیا۔
تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت فیصلہ سنائے گی۔
واضح رہے کہ معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو 2022 میں لاہور میں ایک ہنی ٹریپ اور اغوا کے منصوبے کا نشانہ بنایا گیا۔
ملزمہ آمنہ عروج (جو ایک سوشل میڈیا شخصیت بھی ہے) اور دیگر ملزمان نے قمر کو دھوکے سے اپنے فلیٹ پر بلایا، جہاں انہیں اغوا کر لیا گیا اور 1 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
Comments
0 comment