خلیل رحمان ہنی ٹریپ کیس، مرکزی ملزمہ پر تشدد کرنے والے پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

خلیل رحمان ہنی ٹریپ کیس، مرکزی ملزمہ پر تشدد کرنے والے پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا
خلیل رحمان ہنی ٹریپ کیس، مرکزی ملزمہ پر تشدد کرنے والے پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

ویب ڈیسک

|

31 Aug 2024

لاہور ہائیکورٹ نے خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کی مرکزی ملزمہ پر تشدد کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں آمنہ عروج کی جانب سے درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کیا ، جس میں لکھا گیا ہے کہ حراست کے دوران ملزمہ پر تشدد کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور پیشرفت رپورٹ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کی جائے۔

عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو پولیس افسران کے خلاف شکایت درج کرکے کارروائی کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ میڈیکل رپورٹ سے آمنہ عروج پرجسمانی ریمانڈ کے دوران تشدد ثابت ہوگیا، کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 کے تحت حراستی تشدد ایک جرم ہے، ملزمان کو سزا دینے کے لیے اس کیس کی تحقیقات ضروری ہیں۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ملزمہ آمنہ عروج نے بتایا کہ اُس کو جسمانی ریمانڈ کے دوران ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!