کانز فیسٹیول میں ایشوریہ رائے زخمی حالت میں شریک، ریڈ کارپٹ پر واک
ایشوریہ رائے کے ہاتھ پر پلاستر بندھا ہوا ہے
ویب ڈیسک
|
17 May 2024
بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس یونیورس ایشوریہ رائے زخمی ہونے کے باوجود کانز فلم فیسٹیول میں شریک ہوئی ہیں۔
فرانس کے شہر کان میں دنیا کے سب سے بڑے کانز کے 77ویں فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جس میں دنیا بھر سے فلم انڈسٹریز سے وابستہ شخصیات، اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسرز شرکت کررہے ہیں۔
اس فیسٹیول میں ایشوریہ رائے بھی زخمی ہونے کے باوجود شریک ہوئیں اور انہوں نے پلاستر بندھی کلائی کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر واک بھی کی جس کی تصاویر سامنے آگئیں۔
اس فیسٹیول میں ایشوریہ رائے بھارت کی نمائندگی کررہی ہیں تاہم ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آئی کہ ایشوریہ کا بازو کس وجہ سے اور کب زخمی ہوا ہے۔
Comments
0 comment