کوکین کا نشہ کر کے نرس کو گاڑی تلے روندنے والی اداکارہ پر عدالت مہربان معمولی جرمانہ
اداکارہ نے جنوری میں ایک نرس کو کچل دیا تھا

ویب ڈیسک
|
20 Mar 2025
معروف اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ نرس کو گاڑی تلے روندنے کے حادثے کے وقت انہوں نے کوکین کا نشہ کیا ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ امینڈا میلنگ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ منشیات کا استعمال کر کے گاڑی چلار رہی تھی اور اس دوران انہوں نے ایک نرس کو کچل دیا تھا جس کی حالت تشویشناک تھی۔
اداکارہ نے مجسٹریٹ کے سامنے یہ بیان دیا اور بتایا کہ حادثے کے وقت وہ اپنے ساتھی مار لی سیگ کے ساتھ نشے کی حالت میں کام پر جارہی تھیں۔
57 سالہ اداکارہ کی گاڑی کو جنوری 2024 میں حادثہ پیش آیا تھا۔ اعتراف جرم کے بعد عدالت نے اُن کی ڈرائیونگ پر 22 ماہ کی پابندی عائد کردی جبکہ 458 پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
Comments
0 comment