خواتین سے ملاقات میں جسم کے ان حصوں کو دیکھتا ہوں، عدنان صدیقی کے اعتراف پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

ویب ڈیسک
|
3 Apr 2025
کراچی: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار اور پروڈیوسر عدنان صدیقی نے ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پہلی ملاقات میں خواتین میں کن چیزوں کو نوٹس کرتے ہیں۔
عید کے خصوصی پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں بات چیت کے دوران جب ان سے ان کے رومانوی مزاج اور زندگی کے ساتھی میں تلاش کی جانے والی خوبیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے حیرت انگیز جواب دیا۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ ''میں سب سے پہلے خاتون کے پاؤں کو دیکھتا ہوں، کیونکہ یہ کسی کی صفائی ستھرائی اور شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتا دیتے ہیں۔''
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو اہمیت دیتے ہیں کہ سامنے والی شخصیت میں بنیادی طور پر صفائی کا خیال ہو۔
اپنی بات کو مزید دلچسپ بناتے ہوئے انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ '' سب سے اہم بات یہ کہ وہ خاتون زندہ ہو!''۔
عدنان صدیقی اپنے پرکشش اور ہنس مکھ شخصیت کے لیے مشہور ہیں۔ وہ نہ صرف ایک کامیاب اداکار اور پروڈیوسر ہیں بلکہ ان کا اسکرین پر موجودہ ہر لمحہ دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیتا ہے۔ ان کے مداح ان کی باتوں میں چھپے ہنر اور شرارتی انداز کو بہت پسند کرتے ہیں۔
عدنان صدیقی کے خواتین سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے اور صارفین نے اُن کے اس بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے خواتین کی توہین قرار دے دیا ہے۔
Comments
0 comment