لپ فلر کی وجہ سے عرفی جاوید کا چہرہ بگڑ گیا، اداکارہ نے انتہائی قدم اٹھا لیا، ویڈیو دیکھیں

لپ فلر کی وجہ سے عرفی جاوید کا چہرہ بگڑ گیا، اداکارہ نے انتہائی قدم اٹھا لیا، ویڈیو دیکھیں

اداکارہ نے فلر ہٹوا دیے اور اس بات کا اعلان سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو کے ذریعے کیا
لپ فلر کی وجہ سے عرفی جاوید کا چہرہ بگڑ گیا، اداکارہ نے انتہائی قدم اٹھا لیا، ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک

|

21 Jul 2025

معروف بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید کا لپ فلر کی وجہ سے چہرہ بگڑ گیا اور اس لیے انہوں نے اسے ہٹوا دیا ہے۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے عرفی نے انکشاف کیا کہ ان کے فلرز "اپنی جگہ سے ہٹ گئے تھے"، جس کے بعد انہوں نے انہیں حل کروانے کا فیصلہ کیا۔

ویڈیو میں عرفی کے ہونٹ سوجے ہوئے دکھائی دیے، جس کی وجہ سے ان کی پوسٹ فوری طور پر وائرل ہو گئی۔

فلر جگہ سے ہٹنے کی وجہ سے عرفی جاوید کا چہرہ سوج گیا تھا۔ انہوں  نے وضاحت کی کہ یہ کوئی فلٹر نہیں تھا بلکہ انہوں نے واقعی اپنے فلرز ختم کروائے تھے کیونکہ وہ بہت زیادہ بگڑ چکے تھے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ دوبارہ فلرز لگوائیں گی لیکن اس بار قدرتی انداز میں ہوگا۔

عرفی نے اس عمل کو کافی "تکلیف دہ" قرار دیا اور مداحوں کو مشورہ دیا کہ کسی بھی بیوٹی ٹریٹمنٹ کے لیے ہمیشہ ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ان کا کہنا تھا، "یہ بہت اہم ہے کہ آپ کسی اچھے ڈاکٹر کے پاس جائیں۔"

عرفی جاوید کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے، اور صارفین ان کی ایمانداری اور ہمت کو سراہ رہے ہیں۔

اس حوالے سے دہلی کے فورٹس اسپتال کی ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر رشمی شرما نے بتایا کہ اگر تجربہ کار ڈاکٹر سے فلر نکلوایا جائے تو یہ زیادہ تکلیف دہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لپ فلرز دراصل ہائیلورونک ایسڈ کے مالیکیولز ہوتے ہیں جو جسم میں قدرتی طور پر پائے جاتے ہیں، اور انہیں ختم کرنے کے لیے ہائیلورونائیڈیس نامی انزائم استعمال ہوتا ہے جو محفوظ اور مؤثر ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!