لڑکیوں کے کمانے کی وجہ سے طلاق کی شرح بڑھ رہی ہے، اداکارہ سعدیہ فیصل

لڑکیوں کے کمانے کی وجہ سے طلاق کی شرح بڑھ رہی ہے، اداکارہ سعدیہ فیصل

لڑکیاں جب کمانے لگیں تو اُن کے اندر سے صبر ختم ہوجاتا ہے، اداکارہ کا مشاہدہ
لڑکیوں کے کمانے کی وجہ سے طلاق کی شرح بڑھ رہی ہے، اداکارہ سعدیہ فیصل

Webdesk

|

24 Jun 2024

پاکستانی اداکارہ سعدیہ فیصل نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاقوں کی وجہ عورتوں کے کمانے اور مردوں کے دوسری عورتوں سے راوبط بڑھانے کو قرار دے دیا۔

حالیہ انٹرویو میں سعدیہ نے کہا کہ طلاق کے کیسز بڑھنے کی وجہ مجھے جو سمجھ آئی وہ دونوں طرف سے ہوتی ہے، جہاں لڑکا اور لڑکی سمجھوتا ختم کردیں وہاں سے پھر معاملات خراب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ    معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح لڑکیوں میں بڑھتی ہوئی خود مختاری اور بے صبری  ہے کیونکہ وہ کمانے کے بعد خود کو روک نہ پاتیں اور جلد بازی میں غلط فیصلے لیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے معاشرے میں شادی صرف لڑکی اور لڑکے کے درمیان نہیں بلکہ یہ دو خاندانوں کا رشتہ ہے،   اس لیے دونوں کو برداشت کر کے معاملات کو حل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  جب لڑکیاں زیادہ کماتی ہیں تو ان میں خودمختاری کی وجہ سے برداشت کم ہوجاتی ہے جس سے زیادہ طلاقیں پڑ رہی ہیں۔ 

سعدیہ نے یہ بھی کہا کہ جہاں لڑکیوں میں عادت خراب ہے وہیں مرد بھی دوسری خواتین میں بہت زیادہ دلچسپی لیتے اور اُن کے ساتھ معاملات رکھتے ہیں، طلاق بڑھنے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!