معروف بھارتی اداکارہ کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے 3 خواتین زخمی

معروف بھارتی اداکارہ کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے 3 خواتین زخمی

واقعے سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آئیں ہیں
معروف بھارتی اداکارہ کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے 3 خواتین زخمی

ویب ڈیسک

|

3 Jun 2024

بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کے مبینہ طور پر نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے کے نتیجے میں حادثہ ہوگیا۔

روینہ ٹنڈن کی گاڑی سے ٹکر لگنے کے نتیجے میں مبینہ طور پر تین خواتین زخمی بھی ہوئیں، جبکہ لوگوں نے انکی گاڑی کو روک کر اداکارہ کو سنائی بھی ہے۔

دوسری جانب بھاری میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ واقعے کے وقت اداکارہ اپنے گھر پر تھیں اور گاڑی میں ڈرائیور موجود تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاملہ روینہ کے گھر کے باہر کار پارکنگ کے نتیجے میں پیش آیا تھا، روینہ ٹنڈن کے ڈرائیور نے تیزی سے گاڑی ریورس کرنے کی کوشش اور وہاں سے گزرنے والی گاڑی بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

اُس گاڑی میں سوار افراد اور روینہ ٹنڈن کے ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور اس دوران اہل محلہ بھی جمع ہوگئے یہاں تک کہ اداکارہ کو اپنی مدد کے لیے پولیس کو بلانا پڑ گیا۔

 دوسری گاڑی میں سوار ایک شخص نے سوشل میڈیا پر  ویڈیو وائرل کی جس میں اُس نے اداکارہ اور ان کے ڈرائیور پر گاڑی میں موجود خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔ مخالف فریق نے روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور پر نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!