معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے

معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے

جاوید کوڈو طویل عرصے سے علیل اور جنرل ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے
معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے

Webdesk

|

13 Apr 2025

لاہور: سٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو 63 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق جاوید کوڈو طویل عرصے سے علیل اور جنرل ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے۔ جاوید کوڈو نے 1980 کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی منفرد اداکاری، مزاحیہ انداز اور چھوٹے قد کی وجہ سے جلد ہی عوام میں مقبولیت حاصل کر لی۔

 انہوں نے 150 سے زائد اردو و پنجابی فلموں، سیکڑوں سٹیج ڈراموں اور ٹی وی شوز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔اداکار جاوید کوڈو نے سوگواران میں بیوہ، دوبیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی، مرحوم کی نماز جنازہ مغلپورہ میں ادا کی گئی۔

جاوید کوڈو کے انتقال پر فلم، ٹی وی اور سٹیج سے وابستہ فنکاروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور انکی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے منفرد اداکار جاوید کوڈو کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!