10 hours ago
معروف اداکارہ کا بیٹا زیادہ منشیات پینے سے ہلاک ہوگیا
ویب ڈیسک
|
12 Dec 2024
معروف اداکارہ کے 14 سالہ بیٹے کی کھیت سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اداکارہ سپنا سنگھ کے 14 سالہ بیٹے ساگر گنگوار کی لاش عزت نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں کھیت سے برآمد ہوئی۔
والدہ کے بعد سپنا سنگھ نے بریلی میں احتجاج کیا تھا احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں۔ جس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کی یقین دہانی کے بعد ڈیڑھ گھنٹے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقتول کے دو دوستوں، انوج اور سنی، کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق موت کی حتمی وجہ یا تعین نہیں ہوسکا تاہم پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ موت کی وجہ زائد مقدار میں منشیات لینا ہے۔
تفتیش کے دوران متوفی کے دوست و ملزمان انوج اور سنی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ساگر کے ساتھ شراب نوشی اور منشیات استعمال کی تھی، جس کے نتیجے میں ساگر بے ہوش ہو کر گر گیا۔ ملزمان نے بتایا کہ خوف کے باعث وہ ساگر کو گھسیٹ کر ایک کھیت میں لے گئے اور وہاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
Comments
0 comment