معروف غزل گائیک پنکج ادھاس چلے بسے
ویب ڈیسک
|
26 Feb 2024
معروف ہندوستانی غزل گائیک پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اہل خانہ نے پیر کو گلوکار و غزل گائیک کے انتقال کی تصدیق کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار نے آج صبح 11 بجے ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں آخری سانس لی۔
افسوسناک خبر پنکج کی بیٹی نایاب ادھاس نے انسٹاگرام پر گلوکار کے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
انہوں نے لکھا کہ ’بہت بھاری اور غمزدہ دل کے ساتھ، ہم آپ کو اطلاع دے رہے ہیں کہ پدم شری پنکج ادھاس کے 26 فروری کو طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے‘۔
غزل کے استاد اُدھاس کے مشہور گانوں میں اور آہستہ کجیے باتیں، نہ کجرے کی دھر، چٹھی آئی ہے، اور چندی جیسا رنگ ہے تیرا شامل ہیں۔
پنکج ادھاس کو ان کی خدمات کے اعتراف میں بھارتی حکومت نے سب سے بڑے ایوارڈ پدشم شری سے بھی نوازا۔
اُدھاس نے 1980 میں اپنی غزل کے البم "آہت" سے شہرت حاصل کی اور مکرر، ترنم اور محفل جیسی کامیاب فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔ 17 مئی 1951 کو گجرات میں پیدا ہوئے اور 26 فروری 2024 کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔
Comments
0 comment