19 hours ago
ماہرہ خان نے بلال عباس کی گرل فرینڈ کا نام بتادیا
ویب ڈیسک
|
4 Feb 2025
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک گیم شو کے دوران مزاحیہ انداز میں بلال عباس اور درفشاں سلیم کے تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔
ماہرہ خان نے پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں گیم کھیلتے ہوئے سوال کا جواب دیا کہ بلال عباس کے موبائل کا پاسورڈ اُس کی گرل فرینڈ کے نام سے ہوگا۔
اداکارہ یہ بات کہہ کر ہنس پڑیں جس پر میزبان نے اس نے اصرار کیا کہ وہ بلال عباس کی گرل فرینڈ کا نام بتائیں تو ماہرہ نے درفشاں سلیم کا نام لیا۔
یہ بات واضح نہیں ہے کہ ماہرہ خان نے کس تناظر میں اس بات کو بیان کیا تاہم اس انکشاف کے بعد مداح حیران ہیں۔
واضح رہے کہ بلال عباس اور درفشاں سلیم کی جوڑی کو بہترین جوڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور اس سے قبل بھی دونوں کے تعلقات کے حوالے سے خبریں سامنے آچکی ہیں۔
Comments
0 comment