مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف مہم، سندھ ہائیکورٹ ایف آئی اے پر برہم

مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف مہم، سندھ ہائیکورٹ ایف آئی اے پر برہم

عدالت نے اگلی سماعت پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا
مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف مہم، سندھ ہائیکورٹ ایف آئی اے پر برہم

ویب ڈیسک

|

22 Mar 2024

سندھ ہائیکورٹ نے اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی درخواستوں پر ایف آئی اے انکوائری افسر کو طلب کرلیا۔

 ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

تفتیش مکمل نہ ہونے پر عدالت نے ایف آئی اے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کی انکوائری افسر کو طلب کرلیا۔ رابعہ اقبال (کبریٰ خان) نے اپنا وکیل تبدیل کرلیا۔ 

حسین ادریس ایڈووکیٹ نے کبریٰ خان سے ہدایت لینے کے لیے مہلت مانگ لی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یو ٹیوبر سابق فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی 4 اداکاراؤں کیخلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی۔ جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے میری اور دئگر اداکاراوں کی  عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا۔

یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک اور ویڈیو وضاحت کی اور پہلے والے موقف سے مکر گئے۔ اس دوران  درخواست گزار سمیت اداکارہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ 

ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن یوٹیوب کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!