مجھے کوئی شادی پر نہیں بلاتا، حرا مانی کا انکشاف
ویب ڈیسک
|
20 Jul 2024
پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے شکوہ کیا ہے کہ آج تک کسی اداکارہ نے اُنہیں اپنی شادی پر نہیں بلایا ہے۔
اداکارہ حرا مانی کا ساتھی اداکارہ میرا سیٹھی کو ماضی میں دیے گئے انٹرویو سے ایک مختصر ساکلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں حرا مانی کو شادی شدہ ساتھی اداکاراؤں سے شکوہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے شادیوں پر جانے کا بہت شوق ہے مگر مجھے آج تک انڈسٹری کی کسی اداکارہ نے اپنی شادی پر شرکت کی دعوت نہیں دی۔شاید سب ہی اداکارائیں مجھے اپنا دوست نہیں سمجھتیں اسی لیے مجھے شادیوں پر نہیں بلایا جاتا۔
انہوں نے اداکاراؤں کے نام لیتے کہا کہ میرا سیٹھی، سجل علی، سارہ خان، اقرار میری دوستیں ہیں مگر کسی نے بھی نہیں مدعو کیا تھا۔
حرا مانی نے مزید کہا کہ جنہوں نے مجھے اپنی شادیوں پر نہیں بلایا، میں اُن سب کو اپنے بیٹے مزمل کی شادی پر بلاؤں گی۔
Comments
0 comment