منال خان کا روزے اور نماز پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب

منال خان کا روزے اور نماز پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب

اداکارہ کے جواب اور ردعمل کو صارفین نے پسند کیا ہے
منال خان کا روزے اور نماز پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب

ویب ڈیسک

|

24 Mar 2025

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے نماز اور روزے پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ نماز اور روزوں کا اہتمام کرتی ہیں۔

انہوں نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی مذہبی روٹین کے بارے میں بات کی اور ان لوگوں کو جواب دیا جو ان پر تنقید کر رہے تھے۔

منال خان نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے سوال اٹھایا کہ کیا انہوں نے مغرب کی نماز ادا کی تھی یا نہیں۔

اداکارہ نے اپنے جواب میں کہا، "آج میں نے نماز ادا کی اور سوچا کہ آپ سب کے ساتھ شیئر کر لوں۔ ہاں، میرے ناخنوں پر نیل پالش بھی نہیں ہے۔ ہم بھی مسلمان ہیں، نماز پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں اور عبادت بھی کرتے ہیں۔"

منال خان کی رمضان کی روٹین کو ان کے مداحوں نے بہت سراہا۔ انہوں نے دوپٹے کے ساتھ ان کے انداز اور نو میک اپ لُک کو بھی پسند کیا۔

ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ان کے مداحوں نے ان کی مذہبی پابندیوں کو سراہتے ہوئے ان کی حمایت کی۔

منال خان کا یہ اقدام ان لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام تھا جو یہ سمجھتے ہیں کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی مذہبی ذمہ داریوں کو نظر انداز کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ اپنی مذہبی عبادات کو ترجیح دیتی ہیں اور اس پر فخر محسوس کرتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!