منور فاروقی ’نشہ‘ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
ویب ڈیسک
|
27 Mar 2024
بھارت کی پولیس نے معروف کامیڈین اور بگ باس سیزن 17 کے فاتح منور فاروقی کو نشہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 26 مارچ کی رات مقامی وقت ساڑھے 10 بجے شیشہ بار پر چھاپہ مارا اور کئی گھنٹے تک آپریشن کیا، جہاں کارروائی صبح پانچ بجے تک جاری رہی۔
پولیس نے شیشہ بار سے منور فاروقی سمیت 14 افراد کو حراست میں لیا اور کچھ گھنٹے کے بعد منتبہ کر کے رہا کردیا۔ پولیس کے مطابق منور فاروقی اور دیگر 13 افراد کو شیشے کا نشہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا جس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔
کارروائی کی نگرانی کرنے والے پولیس افسر نے کہا کہ ’شیشہ بار غیر قانونی طور پر چلایا جارہا تھا، گرفتار افراد اور شیشہ بار کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
Comments
0 comment