مریم نفیس کے گھر اولاد کی پیدائش کی خبر سن کر کس نے کیا ردعمل کیا؟ ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک
|
5 Apr 2025
لاہور: معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنی حمل کی خوشخبری دینے کا انتہائی منفرد اور جذباتی انداز اختیار کیا، جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کے قیمتی لمحات کو ویڈیو کی شکل میں محفوظ کیا گیا۔
ویڈیو کا آغاز ان کے قریبی دوست اور ساتھی اداکار عثمان خالد بٹ کے ساتھ ہوتا ہے، جنہیں ایک تحفے کے تھیلے میں چھوٹے بچے کا لباس اور جذباتی نوٹ دیکھ کر حیرت اور خوشی کے ملے جلے جذبات کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو میں دیگر مشہور شخصیات جن میں احمد علی اکبر، طارش ہاشمی اور اعظم خان شامل ہیں، کے حیرت زدہ اور خوشی سے بھرپور ردعمل بھی دکھایا گیا۔
ویڈیو کا سب سے جذباتی لمحہ اس وقت سامنے آیا جب مریم نے یہ خوشخبری اپنی والدہ کو سنائی، جو بیٹی کی ماں بننے کی خبر سن کر خوشی سے رو پڑیں۔ مریم نے اس لمحے کو "تمام ردعملوں کی ماں" قرار دیتے ہوئے خصوصی طور پر شیئر کیا۔
یاد رہے کہ مریم نفیس نے نومبر میں ہی اپنے آنے والے چھوٹے مہمان کی آمد کا اشارہ کرتے ہوئے خوبصورت جوتوں اور ٹوپیاں کی تصاویر شیئر کی تھیں۔
مریم اور ان کے شوہر امان نے 25 مارچ 2022 کو ایک انتہائی پرائیوٹ نکاح تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ دونوں کی ملاقات ایک اشتہاری شوٹ کے دوران ہوئی تھی، جہاں سے دوستی نے رشتے تک سفر طے کیا۔
Comments
0 comment