مومنہ اقبال این سی سی آئی اے میں پیش، 3 سال پہلے تک تعلقات کا اعتراف

مومنہ اقبال این سی سی آئی اے میں پیش، 3 سال پہلے تک تعلقات کا اعتراف

لیگی رہنما اور مومنہ کے 23 تک تعلقات تھے پھر شادی کا پیغام بھی بھیجوایا، معلوم ہوا کہ تیسری شادی ہے تو رابطے ختم کردیے، اداکارہ
مومنہ اقبال این سی سی آئی اے میں پیش، 3 سال پہلے تک تعلقات کا اعتراف

ویب ڈیسک

|

21 May 2026

اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ ہراسانی کے معاملے پر قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں طلب کیا گیا، جہاں وہ اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئیں۔

این سی سی آئی اے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مومنہ اقبال کے وکیل عدنان احسان خان اور ان کی بہن وکیل رمشا اقبال نے کہا کہ معاملے میں نامزد مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا تھا، تاہم وہ تاحال پیش نہیں ہوئے۔

وکلا کے مطابق اداکارہ اور مذکورہ رکن اسمبلی کے درمیان 2022 اور 2023 کے دوران تعلقات رہے اور رکن اسمبلی کی جانب سے مومنہ اقبال کو شادی کا باقاعدہ پیغام بھی بھیجا گیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعد میں اداکارہ کو معلوم ہوا کہ رکن اسمبلی پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ تیسری شادی کرنا چاہتے تھے۔

وکلا نے بتایا کہ اس انکشاف کے بعد مومنہ اقبال نے تعلق ختم کردیا، تاہم بعد ازاں جب ان کی کہیں اور شادی طے ہوئی تو مبینہ طور پر انہیں ہراساں کیا جانے لگا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ رکن اسمبلی کی جانب سے اداکارہ کے ہونے والے شوہر کے خلاف بھی جھوٹے مقدمات درج کروائے گئے۔ وکلا کا کہنا تھا کہ مومنہ اقبال کی شادی طے شدہ تاریخ یکم جون کو ہی ہوگی۔

وکلا کے مطابق تمام دستاویزات اور شواہد این سی سی آئی اے حکام کو فراہم کردیئے گئے ہیں اور ادارے کے افسران کی جانب سے مثبت رویہ سامنے آیا ہے، جس سے انہیں انصاف کی امید ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے معاملے کا نوٹس لیا۔ دوسری جانب نامزد رکن اسمبلی کی جانب سے ان الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!