میں نے قرآن کا مطالعہ کیا، اس کے بعد کوئی غلط فہمی نہیں رہتی، ول اسمتھ

میں نے قرآن کا مطالعہ کیا، اس کے بعد کوئی غلط فہمی نہیں رہتی، ول اسمتھ

قرآن مجید بہت آسان کتاب ہے، اداکار ہاکی ووڈ
میں نے قرآن کا مطالعہ کیا، اس کے بعد کوئی غلط فہمی نہیں رہتی، ول اسمتھ

ویب ڈیسک

|

20 Mar 2024

ہالی ووڈ سُپر اسٹار ول اسمتھ نے قرآن مجید کے مطالعے اور اس سے حاصل ہونے والے تجربے سے آگاہ کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد ماہِ رمضان میں پورا قرآن پاک پڑھا اور مقدس کتاب کی تعلیمات سے بےحد متاثر ہوا۔ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے ‘بگ ٹائم پوڈ کاسٹ’ میں شرکت کی، اُنہوں نے کہا کہ میں گزشتہ دو سال سے ایک مشکل وقت گزار رہا تھا، میں بہت پریشان تھا، اسی دوران میں نے قرآن پاک سمیت تمام مقدس کتابیں پڑھنے کا فیصلہ کیا۔

ول اسمتھ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پھر میں نے ماہِ رمضان میں حرف بہ حرف قرآن پاک پڑھا اور قرآن پاک میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے واقعات دیکھ کر حیران رہ گیا، قرآن کی سادگی نے مجھے بہت متاثر کیا، یہ مقدس کتاب بہت آسان ہے اور قرآن پاک میں زندگی کا ہر پہلو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قرآن پاک پڑھتے ہوئے کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہیں ہوسکتے جبکہ تورات سے لیکر بائبل اور پھر قرآن پاک تک سب کچھ مجھے ایک ہی کہانی کی طرح لگ رہا تھا، مجھے قرآن پاک پڑھ کر دلی سکون ملا۔

ول اسمتھ نے مزید کہا کہ قرآن پاک میں بہت سارے واقعات تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں تو میں یہ مقدس کتاب پڑھتے ہوئے تمام واقعات کو ذہن میں تصور کرتا  تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!