انڈنیشیا میں نام محمد کی توہین پر کامیڈین کو قید کی سزا

انڈنیشیا میں نام محمد کی توہین پر کامیڈین کو قید کی سزا

ایک پروگرام کے دوران کامیڈین نے لطیفہ سنایا جس میں نام محمد کی تضحیک کی گئی تھی
انڈنیشیا میں نام محمد کی توہین پر کامیڈین کو قید کی سزا

ویب ڈیسک

|

13 Jun 2024

انڈونیشیا میں نام محمد کی توہین پر کامیڈین کو عدالت نے قید کی سزا سنادی۔

انڈونیشیا کے صوبے سماٹرا میں کامیڈین  اولیا رحمان نے پروگرام کے دوران ایک ایسا لطیفہ سنایا جس میں نام محمد کا مذاق بنایا گیا تھا۔

اس پر کامیڈین کے خلاف مقدمہ بنا اور عدالت نے اُس نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے آئندہ اسے نہ دہرانے کی یقین دہائی کروائی۔ استغاثہ جج کے سامنے اپنے شوائد ٹھوس انداز سے پیش کرنے میں کامیاب رہی۔

ویسے تو انڈونیشیا میں نام محمد کی توہین پر سزا کی مدت ۵ سال ہے  مگر کامیڈین کے اعتراف پر استغاثہ نے اسے 8 ماہ سزا کی سفارش کی۔

عدالت نے غلطی اور ندامت کے احساس پر کامیڈین کی سزا مزید کم کرتے ہوئے اُسے 7 ماہ قید پر جیل بھیج دیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!