6 hours ago
نور بخاری کے ہاں چوتھی اولاد کی پیدائش

ویب ڈیسک
|
17 May 2025
سابق اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی ہوسٹ نور بخاری نے اپنی چوتھی اولاد، ایک بیٹی کے پیدائش کی خوشخبری دے دی ہے۔
انہوں نے 17 مئی کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک قرآنی آیت کے ساتھ اس خوشی کا اعلان کیا اور مداحوں سے نومولود بچی اور اس کی صحت کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔
بچی کا نام "دعا زہرا" رکھا گیا ہے۔ یہ اعلان بہت سے لوگوں کے لیے حیرت کا باعث بنا، کیونکہ نور نے پہلے کبھی اپنی حمل کے بارے میں عوامی طور پر بات نہیں کی تھی۔
انہوں نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ بچی کہاں پیدا ہوئی۔ ان کے فالوورز اور دیگر مشہور شخصیات نے تبصرے کرتے ہوئے ننھی پر دعائیں اور مبارکبادیں پیش کیں۔
نور بخاری، جنہوں نے 2020 میں مذہبی وجوہات کی بنا پر شوبز چھوڑ دیا تھا، اب چار بچوں کی ماں بن چکی ہیں۔
اس سے قبل ان کے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا۔ ان کا سب سے چھوٹا بیٹا، محمد علی رضا، مئی 2023 میں پیدا ہوا تھا۔
40 سالہ نور بخآری کی دوسری شادی سیاستدان عون چوہدری سے ہوئی۔ دونوں کی شادی کی تاریخ منفرد ہے—وہ پہلی بار 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، 2015 میں طلاق ہو گئی، اور پھر 2020 میں دوبارہ شادی کر لی۔ اب ان کی تین بیٹیاں ہیں۔
نور کی پہلی شادی 2008 میں صنعتکار وکرم سے ہوئی تھی، جو 2010 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے ڈائریکٹر فاروق منگل سے شادی کی، لیکن یہ رشتہ صرف چار ماہ ہی چل سکا۔ 2012 میں انہوں نے عون چوہدری سے تیسری شادی کی، اور پھر 2015 میں ان سے طلاق کے بعد گلوکار ولی حامید سے مختصر ازدواجی زندگی گزاری۔
شوبز چھوڑنے کے بعد سے نور بخاری نے مذہبی طرز زندگی اپنا لیا ہے اور وہ باقاعدگی سے حجاب میں نظر آتی ہیں۔ وہ اب اداکاری یا میڈیا میں نظر نہیں آتیں۔
Comments
0 comment