نواز الدین صدیقی کے بھائی فراڈ کیس میں گرفتار

نواز الدین صدیقی کے بھائی فراڈ کیس میں گرفتار

پولیس نے اداکار کے بھائی کو گرفتار کرلیا
نواز الدین صدیقی کے بھائی فراڈ کیس میں گرفتار

ویب ڈیسک

|

24 May 2024

بالی ووڈ کے نامور اداکار نواز الدین صدیقی کے بڑے بھائی ایاز الدین کو دھوکا وہی کیس میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے بھائی کو اترپردیش کے شہر مظفر نگر میں پولیس نے جعل سازی کے الزام میں حراست میں لیا۔

ایاز الدین پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدالت کے حکم نامے کی ایک جعلی کاپی سرکاری ادارے میں جمع کرائی۔

جعلسازی ظاہر ہونے پر رواں برس مارچ میں ایاز الدین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر گرفتاری عمل میں آئی۔ بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی جانب سے اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!