7 hours ago
پاک بھارت ٹاکرا، بابر اعظم کو کارکردگی بہتر بنانے کیلیے وینا ملک کا انوکھا مشورہ

ویب ڈیسک
|
23 Feb 2025
پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا، جس میں اچھی کارکردگی کیلیے پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے بابر اعظم کو حیران کن مشورہ دے دیا۔
دبئی میں ہونے والے میچ میں اگلے مرحلے تک رسائی کیلیے رضوان الیون کو میچ میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے تاہم دونوں ہی ٹیمیں ایک دوسرے کو زیر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی ٹیم فتح حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں، ہمارے پاس اچھے فاسٹ بولر موجود ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم میں اسپنر کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم اچھا مقابلہ کرے گی، جیت یا ہار کھیل کا حصہ ہے تاہم ہم اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم سے دونوں صورتوں میں اپنی محبت برقرار رکھیں گے۔
وینا ملک نے کہا کہ بابر اعظم پاک بھارت میچ کے اہم اور ہائی وولٹیج ٹاکرے میں اچھی کارکردگی کیلیے گراؤنڈ جانے سے قبل میرا گانا ضرور سنیں اور پھر جادو دیکھیں۔
Comments
0 comment