پاکستانی 'جامن کا درخت' کو سب سے بڑا فلمی ایوارڈ مل گیا

پاکستانی 'جامن کا درخت' کو سب سے بڑا فلمی ایوارڈ مل گیا

شارٹ فلم نے کانز شو میں ایوارڈ جیت لیا
پاکستانی 'جامن کا درخت' کو سب سے بڑا فلمی ایوارڈ مل گیا

ویب ڈیسک

|

28 Feb 2024

گھریلو تشدد پر بنائی جانے والی پاکستانی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘ نے دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹول کانز میں ایوارڈ جیت لیا۔

اداکار عدنان صدیقی کے منفی کردار پر مبنی شارٹ فلم کے ہدایتکار رافع راشدی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر فلم ’جامن کا درخت‘ فلم فیسٹول کانز میں ’بہترین سماجی انصاف پر مبنی مختصر فلم‘ کی کیٹگری کا ایوارڈ جیتنے کی خوشخبری سنائی۔

اس فلم کو فیصل کپاڈیا نے پروڈیوس جبکہ کہانی بی گل نے تحریر کی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں عدنان صدیقی کے علاوہ ماہا طاہرانی اور فوزیہ امن بھی شامل ہیں۔

رافع راشدی فلم کے ہدایت کار ہیں جنہوں نے فلم فیسٹول کانز میں ایوارڈ جیتنے پر فلم ’جامن کا درخت‘ کی کاسٹ اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!