پاکستانی اداکار نے راکھی ساونت سے شادی کا فیصلہ واپس لے لیا

Webdesk
|
31 Jan 2025
پاکستانی ماڈل و اداکار دودی خان نے بالی ووڈ کی بے باک اداکار فاطمہ المعروف راکھی ساونت سے شادی کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کردیا۔
دودی خان نے چند روز انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ راکھی کی محبت میں مبتلا جبکہ دونوں اچھے دوست ہیں۔
دودی نے راکھی ساونت کو عمرہ ادائیگی کی مبارک باد بھی دی تھی جس کے بعد راکھی ساونت نے جوابی ویڈیو میں اعلان کیا کہ وہ پاکستانی اداکار سے شادی کرنے کیلیے تیار ہیں۔
راکھی کے اعلان کے بعد دودی خان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس پر انہوں نے اب نئی ویڈیو جاری کی اور کہا کہ راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کرنے پر شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
دودی خان اور راکھی ساونت نے ایک ہی ویڈیو شیئر کی، جس میں پاکستانی ماڈل و اداکار خود پر کی جانے والی ٹرولنگ پر بات کرتے دکھائی دیے۔ دودی خان کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت ان کی بہترین دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔
اداکار نے کہا کہ راکھی ساونت نے اپنے والدین کھوئے، جس شخص سے شادی کی اس کے دھوکے کا سامنا کیا اور بہت سارے دکھ دیکھے، اس لیے انہیں اداکارہ سے ہمدردی اور محبت ہے۔
دودی خان کے مطابق راکھی ساونت مشکلات کے بعد دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں، اپنا نام فاطمہ رکھا اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔ پاکستانی اداکار و مادل کا کہنا تھا کہ انہوں نے راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی، جو بہت سارے لوگوں کو پسند نہیں آئی اور انہیں شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
دودی خان نے کہا کہ راکھی ساونت ان کی دلہن تو نہ بن سکیں لیکن وہ اداکارہ سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ ان کی شادی پاکستانی لڑکے سے کرا کر رہیں گے۔
انہوں نے وعدہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ راکھی کی شادی اپنے کسی دوست یا بھائی سے کروائیں گے اور انہیں پاکستان کی بہو بنائیں گے۔
Comments
0 comment