پاکستانی کامیڈین کو کپل شرما کے ساتھ کام کرنے پر پچھتاوا

پاکستانی کامیڈین کو کپل شرما کے ساتھ کام کرنے پر پچھتاوا

نسیم وکی نے بھارت میں ہونے والے رویے کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے
پاکستانی کامیڈین کو کپل شرما کے ساتھ کام کرنے پر پچھتاوا

ویب ڈیسک

|

20 Dec 2024

بھارت کے سب سے مشہور کامیڈی شو کپل شرما میں کام کرنے پر پاکستانی کامیڈین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں پاکستانی کامیڈین نسیم وکی نے ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں دی کپل شرما شو میں کام کرنے پر پچھتاوے اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ نسیم وکی نے واسع چوہدری اور محسن عباس حیدر کو خود سے متعلق نازیبا تبصروں پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے واسع چوہدری کو اپنے کام کو کم تر کرتے ہوئے دیکھا جب کہ میں اُن کا بہت احترام کرتا ہوں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ محسن عباس حیدر نے بھی ایسا ہی کیا جب انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران نسیم کے کام کو حقیر سمجھا جب کہ وہ محسن عباس حیدر سے کبھی نہیں ملے۔

نسیم نے کہا کہ اس طرح کے تبصروں سے وہ متاثر ہوئے اور انہیں برا لگا۔ انہوں نے اس بارے میں بھی بات کی کہ کس طرح کپل شرما شو میں ان کے کام کو ان کے ساتھیوں نے بے عزت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپل شرما شو کے دوران میرے متعلق غلط معلومات پھیلائی گئیں اور وہ سب کچھ ہوا جس پر مجھے آج پچھتاوا ہوتا ہے کہ کیوں بھارت میں جاکر اس شو میں حصہ لیا اور اپنی بے عزتی کروائی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!