راحت فتح علی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیشرفت
ویب ڈیسک
|
4 Mar 2024
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور غیر قانونی طریقوں آمدن م سے متعلق دیگر مقدمات میں کلین چٹ دے دی ہے۔
ایف آئی اے نے کہا کہ ایجنسی نے گلوکار کے خلاف تحقیقات کیں، لیکن "ثبوت کی کمی" کی وجہ سے اب تحقیقات بن کردی گئی ہیں
ملک کے اعلیٰ تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلوکار اور دیگر 182 افراد کے خلاف جنوری میں انکوائری شروع کی گئی تھی، جو لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کام کے لیے بیرون ملک گئے تھے، تاکہ منی لانڈرنگ میں ان کے ملوث ہونے کا پتہ لگایا جا سکے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ ڈیٹا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن نے فراہم کیا۔
تحقیقات کے بعد ایجنسی کو اے لِسٹر پاکستانی گلوکار کے خلاف کرنسی کی اسمگلنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
اس سے قبل، خان کے سابق مینیجر سلمان احمد نے الزام لگایا تھا کہ ان کے سابق باس نے 12 سالوں میں مقامی اور بین الاقوامی دونوں کنسرٹس سے 8 ارب روپے کمائے تھے۔
تاہم ایف آئی اے اور ایف بی آر کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ راحت نے اپنے تمام کنسرٹس کی آمدنی پر ٹیکس ادا کیا ہے۔
Comments
0 comment