راکھی ساونت کا بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح پر ڈانس کرنے کا اعلان

راکھی ساونت کا بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح پر ڈانس کرنے کا اعلان

راکھی ساونت نے کہا کہ دونوں ممالک میرے اپنے ہی ہیں
راکھی ساونت کا بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح پر ڈانس کرنے کا اعلان

Webdesk

|

23 Feb 2025

پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا۔

دبئی میں ہونے والے میچ میں اگلے مرحلے تک رسائی کیلیے رضوان الیون کو میچ میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے تاہم دونوں ہی ٹیمیں ایک دوسرے کو زیر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی ٹیم فتح حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں، ہمارے پاس اچھے فاسٹ بولر موجود ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم میں اسپنر کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم اچھا مقابلہ کرے گی، جیت یا ہار کھیل کا حصہ ہے تاہم ہم اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم سے دونوں صورتوں میں اپنی محبت برقرار رکھیں گے۔

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت آج کے میچ میں دونوں کو سپورٹ کررہی ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی فتح پر ڈانس کریں گی اور لڈو کھائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک ہی ماں کے دو بچھڑے بچے رام اور رحیم ہیں۔ جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی، اسپورٹس مین اسپرٹ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!