سعیدہ امتیاز کا کس سے شادی کا ارادہ ہے ؟ اداکارہ کی لب کشائی

سعیدہ امتیاز کا کس سے شادی کا ارادہ ہے ؟ اداکارہ کی لب کشائی

شادی کیلئے 2 لوگوں میں ہم آہنگی ہونی چاہیے۔
سعیدہ امتیاز کا کس سے شادی کا ارادہ ہے ؟ اداکارہ کی لب کشائی

Webdesk

|

16 Oct 2025

کراچی: پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں پاکستانی مردوں کی اکثریت بے وفا ہے وہ شادی کسی غیر ملکی سے کریں گی۔

 اداکارہ سعیدہ امتیاز حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے اپنے مستقبل کے شریک حیات سے متعلق خیالات اور مردوں کے غیر ازدواجی تعلقات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

 اداکارہ سعیدہ امتیاز نے کہا کہ میرے نزدیک  ارینج میرج  ڈرانی ہے، شادی کیلئے 2 لوگوں میں ہم آہنگی ہونی چاہیے۔

سعیدہ امتیاز نے اپنی شادی سے متعلق سوال پر  جوابا کہا کہ میں لو پلس ارینج میرج کروں گی،  میری خواہش ہے کہ میری شادی پاکستانی مرد سے نہ ہو اس کے بجائے غیر ملکی شخص سے ہو۔

سعیدہ امتیاز نے غیر ملکی شخص سے شادی کی  خواہش کی وجہ  بتاتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی مردوں کی اکثریت  بے وفا ہے، اس کے برعکس دوسرے ممالک کے مر دحضرات میں بے وفائی کم پائی جاتی ہے، میرے بھائی اور بہنیں نیویارک میں رہتے ہیں، وہاں مردوں کو  ایک شادی کے ساتھ دوسری شادی کی اجازت نہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے ایسی بھی کہانیاں سنی ہیں جہاں ایک بہن نے اپنی ہی بہن کے منگیتر سے شادی کرلی لہذا لڑکیوں کو شادی شدہ مردوں کے بجائے کنوارے لڑکوں سے تعلقات استوار کرنے چاہئیں تاکہ کسی دوسری لڑکی کا گھر نہ خراب ہو ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!