16 hours ago
سابق بوائے فرینڈ سمیت دو افراد کے قتل پر نرگس فخری بہن سے لاتعلق
نرگس فخری کو امریکا میں دہرے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے
ویب ڈیسک
|
4 Dec 2024
معروف اداکارہ نرگس فخری نے امریکا میں دہرے قتل کے الزام میں گرفتار اپنی بہن عالیہ فخری سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نرگس فخری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ گزشتہ 20 سال سے اپنی بہن سے رابطے میں نہیں اور انہیں بہن کے امریکا میں 2 افراد کے قتل میں ملوث ہونے سے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ نرگس فخری کی 43 سالہ بہن عالیہ فخری کو امریکا میں سابق بوائے فرینڈ کے گھر کو نذرِ آتش کرنے اور ان سمیت دہرے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
واقعے میں عالیہ فخری کے سابق بوائے فرینڈ اور اس کی خاتون دوست ہلاک ہو گئی تھی۔
Comments
0 comment