شامی اور اداکارہ ماہرہ کے درمیان رومانوی تعلقات کی حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک
|
22 Mar 2025
بھارتی ڈراموں کی معروف اداکارہ ماہرہ شرما اور بھارتی کرکٹر محمد سراج کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہوں پر دونوں نے بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔
جمعہ کے روز ماہرہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے واضح الفاظ میں ان افواہوں کی تردید کی۔ اُنہوں نے لکھا کہ ’’ اس طرح کی افواہیں پھیلانا بند کرو، میں کسی کے ساتھ ڈیٹنگ نہیں کر رہی۔‘‘
اسی دوران محمد سراج نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ان افواہوں کو جھوٹ قرار دیا، تاہم بعد میں اُنہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔
سراج نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا، ’’میں پاپارازی سے گزارش کرتا ہوں کہ میرے اردگرد ایسے سوالات کرنا بند کریں۔ یہ بالکل جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔ مجھے امید ہے کہ اب یہ ختم ہوجائے گا۔‘‘
یہ افواہیں اس وقت مزید ہوا ملیں جب ماہرہ نے 20 مارچ کو ممبئی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاپارازیوں نے اُن سے آئی پی ایل کی ترجیحات کے بارے میں سوالات کرتے ہوئے سراج سے ان کے تعلق کے بارے میں پوچھا۔ ایک وائرل ویڈیو میں فوٹوگرافروں کو یہ سوالات کرتے سنا جا سکتا تھا: ’’کل سے آئی پی ایل شروع ہو رہا ہے۔ ماہرہ جی، آپ کس کے ساتھ ہیں؟ کس ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں؟ آپ کی پسندیدہ ٹیم کون سی ہے؟‘‘
ماہرہ شرما اور محمد سراج کے درمیان ممکنہ تعلقات کی افواہیں کئی مہینوں سے چل رہی تھیں۔ بھارتی میڈیا نے پہلے رپورٹ کیا تھا کہ دونوں ’’رومانوی تعلقات میں ایک ساتھ ہیں‘‘۔ نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ دونوں گزشتہ کچھ مہینوں سے خاموشی سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔
ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب مداحوں نے دیکھا کہ سراج نے ماہرہ کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کو لائیک کیا، اور پھر دونوں نے ایک دوسرے کو فالوو کرنا شروع کر دیا۔ اس سوشل میڈیا سرگرمی نے مداحوں میں ایک ممکنہ رومانس کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ہوا دے دی۔ تاہم، دونوں کی جانب سے ان افواہوں کی تردید کے بعد اب اس معاملے پر بحث ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
Comments
0 comment