ساحر لودھی نے 18 ماہ میں ملک سے بجلی اور پانی کی قلت دور کرنے کا طریقہ بتادیا

ساحر لودھی نے 18 ماہ میں ملک سے بجلی اور پانی کی قلت دور کرنے کا طریقہ بتادیا

مجھے 300 انجینئرز چننے دیں اور ایک فنڈ قائم کریں دونوں بڑے مسائل حل کردوں گا، اینکر
ساحر لودھی نے 18 ماہ میں ملک سے بجلی اور پانی کی قلت دور کرنے کا طریقہ بتادیا

ویب ڈیسک

|

20 Dec 2024

اداکار اور ٹی وی میزبان ساحر لودھی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چند ماہ کے اندر پاکستان میں بجلی اور پانی کی قلت دور کرسکتے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام کے دوران ساحر لودھی ملک کی بگڑتی صورت حال پر سیخ پا اور مایوس نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ فی الحال مستقبل نظر نہیں آرہا۔

ساحر لودھی نے کہا کہ "میں ملک سے 300 انجینئروں کو چنوں گا، اور میں پاکستان کے دو سب سے بڑے مسائل پانی اور بجلی حل کروں گا،"

انہوں نے فنڈز کی نگرانی کے لیے کمیشن کے قیام کی تجویز دی اور کہا کہ حکومت ایک ایسا کمیشن بنا سکتی ہے جس میں فنڈز ہوں، جہاں میں اور میری ٹیم فیصلہ کریں کہ انہیں کیسے اور کہاں خرچ کیا جائے‘‘۔

ساحر لودھی نے اعتماد کے ساتھ ناظرین کو یقین دلایا کہ ان کی قیادت میں اس بحران کو "18 ماہ کے اندر" ختم کیا جا سکتا ہے۔

سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان میں لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن پر تنقید کی جاتی ہے وہ اکثر حقیقی طور پر ملک کے لیے کام کرتے ہیں۔

انہوں نے سرکاری افسران کی شاہانہ مراعات اور اس سے لطف اندوز ہونے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ عام آبادی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

ساحر لودھی نے تجویز دی کہ سرکاری افسران کے الاؤنسز اور مراعات کو ختم کر کے یہ رقم بحران سے نمٹنے کیلیے مختص کی جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!