لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کا بیٹا قتل

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کا بیٹا قتل

نامعلوم مسلح افراد نے سیف السلام کو فائرنگ کر کے قتل کیا
لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کا بیٹا قتل

ویب ڈیسک

|

4 Feb 2026

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے قتل کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

قذافی خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق سیف الاسلام کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیف الاسلام ایک باغ میں موجود تھے، جہاں چار مسلح افراد نے ان پر گولیاں چلائیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔ حملہ آوروں کی گرفتاری سے متعلق تاحال کوئی اطلاع سامنے نہیں آ سکی۔

لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی لانا نے بھی سیف الاسلام قذافی کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ایجنسی کے مطابق یہ بات ان کے قریبی مشیر عبداللہ عثمان نے بتائی ہے۔

سیف الاسلام قذافی کو طویل عرصے تک اپنے والد معمر قذافی کا سیاسی جانشین سمجھا جاتا رہا۔ وہ 2011 کے بعد لیبیا کی سیاست میں متنازع مگر اہم شخصیت رہے۔ 2021 میں انہوں نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان بھی کیا تھا، تاہم ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث یہ انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو گئے تھے۔

سیف الاسلام کے قتل کے واقعے نے ایک بار پھر لیبیا کی خراب سیکیورٹی صورتحال اور سیاسی کشیدگی کو نمایاں کر دیا ہے، جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!