رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر جواب طلب

رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹس سے جواب طلب کر لیا
رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر جواب طلب

ویب ڈیسک

|

4 Feb 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی درخواستوں پر ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹس سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بدھ کے روز یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم مبارک المعروف نانی والا کی جانب سے دائر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل ہونے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواستوں پر سماعت جسٹس محمد اعظم خان نے کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر راجہ قدیر جنجوعہ اور ایڈووکیٹ احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس اینڈ امیگریشن سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں بیرون ملک سفر سے روکا جا رہا ہے، دونوں نے استدعا کی کہ عدالت ان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست سے خارج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ رجب بٹ اور ندیم مبارک پر سائبر کرائم سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، جس کے باعث ان پر بیرون ملک سفر پر پابندی عائد ہے۔ دونوں سوشل میڈیا شخصیات نے علیحدہ علیحدہ درخواستوں کے ذریعے عدالت سے سفری پابندی ختم کرنے کی استدعا کی ہے۔

درخواستوں میں ایف آئی اے، سیکریٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!