صحافیوں کے دکھ کا اندازہ ہے، ارشد شریف قتل کیس آئینی عدالت نے نمٹا دیا، فیصلہ جاری

صحافیوں کے دکھ کا اندازہ ہے، ارشد شریف قتل کیس آئینی عدالت نے نمٹا دیا، فیصلہ جاری

جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری کردیا
صحافیوں کے دکھ کا اندازہ ہے، ارشد شریف قتل کیس آئینی عدالت نے نمٹا دیا، فیصلہ جاری

ویب ڈیسک

|

4 Feb 2026

وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق کیس نمٹاتے ہوئے اپنا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان باہمی قانونی معاونت (میوچل لیگل اسسٹنس) کے معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں، اس لیے اس مرحلے پر عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں رہتی۔ عدالت نے سوموٹو نوٹس سمیت اس کیس سے متعلق تمام درخواستیں نمٹا دیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل پر صحافتی برادری اور پاکستانی عوام کے دکھ اور تشویش کو سمجھا جاتا ہے، تاہم دونوں ممالک کی حکومتیں اس معاملے پر اپنی ذمہ داری کے مطابق اقدامات کر رہی ہیں۔

عدالت نے واضح کیا کہ ارشد شریف کے اہلِ خانہ کسی بھی قانونی معاملے پر متعلقہ فورمز یا عدالتوں سے رجوع کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر معاملہ اٹھانے یا کسی فورم سے رجوع کرنے کا فیصلہ حکومت کی صوابدید اور خارجہ پالیسی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے یہ بھی کہا کہ خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی اب تک کی کارروائی پر کسی فریق کی جانب سے اعتراض سامنے نہیں آیا۔ ملزمان کی گرفتاری اور انہیں پاکستان لا کر مقدمہ چلانے کے لیے بلیک وارنٹس بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

عدالت کے مطابق تحقیقات کی رفتار کینیا کے قوانین، دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات اور ریاستی خودمختاری کے اصولوں کے تحت آگے بڑھے گی۔

واضح رہے کہ ارشد شریف کو 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس فائرنگ کے نتیجے میں قتل کیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!