آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا
سونے کی قیمت 148 ڈالرز کے اضافے سے 5064 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
Webdesk
|
4 Feb 2026
کراچی: آج بھی کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آج فی تولہ 14 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج فی تولہ سونے کی قیمت 14 ہزار 800 روپے کے اضافے کے بعد 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 12 ہزار 689 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے ہو گئی۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 148 ڈالرز کے اضافے سے 5064 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
Comments
0 comment