سندھ حکومت کا دھرندھر فلم کا بھرپور جواب دینے کیلیے میرا لیاری فلم ریلیز کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کا دھرندھر فلم کا بھرپور جواب دینے کیلیے میرا لیاری فلم ریلیز کرنے کا اعلان

فلم اگلے ماہ ریلیز کی جائے گی
سندھ حکومت کا دھرندھر فلم کا بھرپور جواب دینے کیلیے میرا لیاری فلم ریلیز کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

13 Dec 2025

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بھارتی فلم دھرندھر کے ردِعمل میں لیاری کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے فلم ’میرا لیاری‘ ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ فلم لیاری کو ثقافت، امن، ہم آہنگی اور جدوجہد کی علامت کو اجاگر گی، تاکہ بھارتی فلم میں دکھائے گئے منفی اور گمراہ کن تاثر کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فلم دھرندھر پاکستان، خصوصاً لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی ایک اور مثال ہے۔ شرجیل میمن کے مطابق لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور حوصلے کا مرکز ہے۔

شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ فلم ’میرا لیاری‘ اگلے ماہ ریلیز کی جائے گی، جو لیاری کا اصل چہرہ یعنی امن، خوشحالی اور فخر دنیا کے سامنے لائے گی۔

دوسری جانب بھارتی فلم دھرندر کو ریلیز کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کو بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں نمائش کی اجازت نہیں دی گئی۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان ممالک کی حکام نے پاکستان کی منفی تصویر کشی کے باعث فلم کو ریلیز کرنے سے گریز کیا، جبکہ ماضی میں بھی اسی نوعیت کی فلموں کو پابندیوں کا سامنا رہا ہے۔

Tweet by Sharjeel Inam Memon

https://twitter.com/sharjeelinam/status/1999881107832266852

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!