سی آئی ڈی کے مرکزی کردار کی موت کی تصدیق ہو گئی

سی آئی ڈی کے مرکزی کردار کی موت کی تصدیق ہو گئی

سونی ٹی وی نے تصدیق کردی
سی آئی ڈی کے مرکزی کردار کی موت کی تصدیق ہو گئی

ویب ڈیسک

|

6 Apr 2025

تجربہ کار اداکار شیواجی ستم کا بھارت کے مشہور کرائم شو ’سی آئی ڈی’ میں اے سی پی پردیومن کے طور پر سفر جلد ختم ہونے کا بازار سرگرم ہونے کے بعد سونی ٹی وی کی جانب سے تصدیقی پیغام بھی سامنے آگیا۔

سال 1998ء سے ٹی وی اسکرین کی زینت بننے والا ڈراما سیریل ’سی آئی ڈی‘ اپنے منفرد جرائم پر مبنی اقساط کے سبب عوام میں بے حد پسند کیا جاتا رہا ہے۔

مذکورہ ڈرامے کا ہر ایک کردار ناظرین کے دل سے بہت قریب تھا جن میں اے سی پی پرادیومن، دایا، ابھیجیت، فریڈرکس اور ڈاکٹر آر پی سالونکھے کافی مقبول رہے۔

اگرچہ کہ اب فریڈرکس نامی کردار دسمبر 2023 میں دنیا فانی سے کوچ کرگیا وہیں اب ایک بار پھر یہ کرائم شو دیگر کاسٹ کیساتھ ٹیلی ویژن اسکرینز پر جاری و ساری ہے۔

اب ٹی وی شو ’سی آئی ڈی’ کے مرکزی کردار اے سی پی پردیومن کی موت کا باقاعدہ اعلان چینل ’سونی ٹی وی’ نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر کیا، جس کے بعد مداحوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سونی ٹی وی آفیشل کی جانب سے پوسٹ شیئر کی جس میں اے سی پی پردیومن کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کرائم سے انکے علیحدہ ہوجانے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ،’اے سی پی پردیومن کی یاد میں... ایک ایسا نقصان جو کبھی نہیں بھلایا جا سکے گا۔’

مزید لکھا گیا کہ،‘ایک دور کا اختتام۔ اے سی پی پردیومن (1998–2025)’

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!