طاہر شاہ کا نیا گانا جلد ریلیز کرنے کا اعلان
Webdesk
|
14 Feb 2024
اپنے منفرد انداز اور گائیکی کی وجہ سے مشہور گلوکار طاہر شاہ نے ویلنٹائن ڈے پر نیا گانا ریلیز کرنے کی خوش خبری سنادی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر طاہر شاہ کی ٹیم نے ایک میسج کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ گلوکار نئی میوزک ویڈیو پر کام کررہے ہیں جسے جلد ریلیز کر کے مداحوں کا مطالبہ پورا کیا جائے گا۔
ٹیم کے مطابق طاہر شاہ ’آئی ٹو آئی‘ ہالی ووڈ فلم کی ریلیز سے پہلے یوٹیوب سمیت اداکار کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ نئے گانے کی شاعری اور کمپوزیشن بھی طاہر شاہ نے خود ہی کی ہے تاہم نئے پروجیکٹ پر کچھ کام باقی ہے جس کی وجہ سے ریلیز ک تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
مینجمنٹ نے بتایا کہ طاہر شاہ کے نئے گانے کی ریکارڈنگ کینیڈا کی کمپنی نے کی ہے۔
Comments
0 comment