والدہ سکھ، والد عیسائی اور بڑے بھائی نے جوانی میں اسلام قبول کیا، اداکار

والدہ سکھ، والد عیسائی اور بڑے بھائی نے جوانی میں اسلام قبول کیا، اداکار

بھائی نے 17 برس کی عمر میں اسلام قبول کیا تو والد نے اُن کی حوصلہ افزائی کی
والدہ سکھ، والد عیسائی اور بڑے بھائی نے جوانی میں اسلام قبول کیا، اداکار

ویب ڈٰیسک

|

20 Feb 2024

بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے بڑے بھائی نے 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا جبکہ اُن کی والدہ سکھ، والد پریکٹس مسیح ہیں۔

بالی ووڈ فلم بارہویں فیل سے شہرت پانے والے اداکار وکرانت نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میرے بڑے بھائی کا نام معین ہے، جسے سُن کر سب حیران ہوتے ہیں، میں بتاتا ہوں یہ اس لیے کہ انہوں نے 17 برس کی عمر میں اسلام قبول کیا تھا۔

وکرانت کے مطابق اُن کے گھر والوں نے بھائی کے فیصلے کو تسلیم کیا اور سب ساتھ ہی بخوشی رہتے ہیں، اس دوران بہت سارے رشتے داروں نے والد سے سوالات کیے اور پوچھا کہ ایسا کیوں ہوا اور بیٹے کو آپ نے دوسرا مذہب قبول کرنے کی کیسے اجازت دی؟

اداکار کے مطابق والد نے تمام رشتے داروں اور باتیں بنانے والوں کو خاموش کرایا اور کہا کہ میرے بیٹے کو ہر وہ کام کرنے کی اجازت ہے جو اُس کی خوشی کا باعث بنے، میرے بیٹے کو اگر اسلام سے سکون ملتا ہے تو مذہب کو قبول کرنا اُس کی اپنی مرضی ہے۔

اداکار کے مطابق اُن کی والدہ سکھ اور والد باقاعدگی سے گرجا گھر جانے والے عیسائی ہیں جبکہ اُن کی بیوی ہندو ہیں۔ وکرانت کا کہنا ہے کہ مجھے تمام مذاہب کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملا اور روحانیت کے حوالے سے میں نے مسائل بھی دیکھے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!