ویڈیو: کپل شرما کی نادر علی کو کال، ساتھ کام کرنے کی پیش کش
Webdesk
|
15 Feb 2024
بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے پاکستان کے مشہور زمانہ پرینک اسٹار نادر علی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
نادر علی نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر کپل شرما کے ساتھ کال کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ’نادر میں آپ کا کام بہت پسند کرتا ہوں اور دیکھتا بھی ہوں‘۔
کپل شرما نے بتایا کہ ’ہم نے بہت ساری چیزیں تیار کی ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ ہمارے ساتھ کام کرو، تو میں دبئی آتا ہوں اور پھر آپ وہاں آنا، ہم ملاقات کر کے ساری چیزیں طے کرلیں گے‘۔
بھارتی کامیڈین نے بتایا کہ اُن کے والد کا تعلق لاہور سے تھا جبکہ تایا، پھوپھو اور دیگر لوگ بھی لاہور سے تعلق رکھتے تھے اور اُن کی شہر لاہور سے بہت ساری یادیں وابستہ ہیں۔
کپل نے یہ بھی بتایا کہ اُن کے والد 1915 میں بھارت کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔
Comments
0 comment