وینا ملک ازواجی بندھن میں بندھ گئیں
ویب ڈیسک
|
14 Nov 2024
پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے شادی کرلی۔
اداکارہ وینا ملک نے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت شہریار چوہدری سے شادی کی ہے۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر چہرہ چھپی اور دلہن کے کپڑوں میں ملبوس تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ’فیملی‘ لکھا ہے۔
انہوں نے اس کے ساتھ ہی انسٹاگرام پر شہریار نامی آئی ڈی کو مینشن بھی کیا۔
دوسری جانب شہریار نے سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ میں چہرہ چھپا کر بنائی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے وینا ملک کو ٹیگ کیا اور اس کے ساتھ انہوں نے کچھ نہیں لکھا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل وینا ملک نے نئے جیون ساتھی اور جلد شادی کے حوالے سے اشارہ دیا تھا اور بس اتنا بتایا تھا کہ حافظ قرآن ہونے کی وجہ سے انہیں پیار ہوگیا ہے۔
Comments
0 comment