بی آر ٹی کا کرایہ بڑھ گیا؟ حقیقت سامنے آگئی

بی آر ٹی کا کرایہ بڑھ گیا؟ حقیقت سامنے آگئی

ترجمان نے درست صورت حال سے عوام کو آگاہ کردیا
بی آر ٹی کا کرایہ بڑھ گیا؟ حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

6 Mar 2025

سوشل میڈیا پر اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پشاور میں چلنے والی عوامی بس بی آر ٹی کا کرایہ بڑھا دیا گیا ہے۔

اس خبر کے سامنے آنے کے روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا تھا کیونکہ یک دم اُن کی جیب پر کرایہ بڑھنے کا اثر پڑھتا۔

حقیقت کیا ہے

تاہم حقیقت یہ ہے کہ پشاور کے بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی کا موجودہ کرایہ 20 روپے سے 60 روپے تک ہے کارڈ کی قیمت میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی ارٹی ) کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا اس حوالے سے چلنے والے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان کے مطابق کارڈ کی قیمت 400 روپے ہے۔ 510 روپے قیمت کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں، سفر کرنے کے لئے کارڈ میں صرف 60 روپے ہونا ضروری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!