فیکٹ چیک: قطر ایئرویز کے پاکستان میں دفاتر بند نہیں ہوئے

فیکٹ چیک: قطر ایئرویز کے پاکستان میں دفاتر بند نہیں ہوئے

دو روز قبل قطر ایئرویز کے پاکستان میں دفاتر بند ہونے کی خبر سامنے آئی تھی
فیکٹ چیک: قطر ایئرویز کے پاکستان میں دفاتر بند نہیں ہوئے

Webdesk

|

9 Jan 2025

غیر ملکی ایئرلائن قطر ایئرویز نے پاکستان میں اپنا آپریشن اور دفاتر بند کرنے کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔

معاملہ کیا ہے؟

دو روز قبل یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ قطر ایئرویز نے پاکستان بھر میں اپنے تمام دفاتر معاشی مشکلات کی وجہ سے بند کردیے ہیں۔

مزید پڑھیں: قطر ایئرویز کی پاکستان میں سروسز بند، نقصان کیا ہوگا؟

بتایا جارہا تھا کہ دفاتر بند ہونے کے بعد قطر ایئرویز کا فلائٹ آپریشن تو جاری رہے گا تاہم شہریوں کو ٹکٹ کے حصول کیلیے آن لائن بکنگ کروانا ہوگی۔

اس کے ساتھ ہی یہ اطلاع بھی تھی کہ نقصانات پر قابو پانے کیلیے ایئرلائن نے پاکستان میں دفاتر بند کر کے عملے کو فارغ کردیا ہے۔

حقیقت کیا ہے؟

دو روز کے بعد اب قطر ایئرویز نے اس حقیقت پر لب کشائی کی اور اسے جھوٹ پر مبنی خبر قرار دیا۔ اپنے ایک بیان میں قطر ایئرویز نے کہا کہ پاکستان میں فلائٹ آپریشن اور دفاتر معمول کے مطابق امور انجام دے رہے ہیں۔

ایئرلائن نے شہریوں کی رہنمائی کیلیے ایک نمبر بھی جاری کیا اور کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی خبر کی تصدیق کیلیے فون پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!