قطر ایئرویز کی پاکستان میں سروسز بند، نقصان کیا ہوگا؟

قطر ایئرویز کی پاکستان میں سروسز بند، نقصان کیا ہوگا؟

قطر ایئرویز نے دفاتر بند کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے
قطر ایئرویز کی پاکستان میں سروسز بند، نقصان کیا ہوگا؟

ویب ڈیسک

|

7 Jan 2025

غیر ملکی ایئرلائن قطر ایئر ویز نے ملک بھر اپنے دفاتر بند کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق قطر ایئر ویز نے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر میں اپنے دفاتر بند کردیے ہیں تاہم پروازوں کا آپریشن جاری رہے گا۔

قطر ایئرویز کے دفاتر بند ہونے سے کاؤنٹر سیل، ایڈمن، فنانس کے شعبے بند ہوجائیں گے جبکہ ٹکٹس کی فروخت ایجنٹ کے ذریعے یا پھر آن لائن ہوگی اور براہ راست ٹکٹ فروخت کا سلسلہ ختم ہوجائے گا۔

دفاتر کیوں بند کیے گئے؟

انتظامیہ کے مطابق پاکستان میں دفاتر بند کرنے کا مقصد اخراجات پر قابو پانا ہے کیونکہ ایئرلائن مستقل خسارے کا شکار تھی اور پھر بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

نقصان کیا ہوگا؟

قطر ایئرویز کے دفاتر بند ہونے کا سب سے بڑا نقصان پاکستانی ملازمین کو ہوگا کیونکہ سیکڑوں افراد بے روزگار ہوجائیں گے جبکہ مسافروں کو بھی ٹکٹ لینے میں دشواری ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!