حقیقت : کرم میں خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پر کوئی فائرنگ نہیں ہوئی!

حقیقت : کرم میں خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پر کوئی فائرنگ نہیں ہوئی!

بیرسٹر سیف نے بھی واقعے کی تردید کردی
حقیقت : کرم میں خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پر کوئی فائرنگ نہیں ہوئی!

ویب ڈیسک

|

23 Nov 2024

ذرائع سے اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر پارا چنار جانے والے حکومتی وفد کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی ہے۔

بتایا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ گنڈا پور کی ہدایت پر جانے والے وفد کے ہیلی کاپٹر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے حکومت کا وفد محفوظ رہا۔

وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ کی سربراہی میں وفد پارا چنار گیا تھا۔ جس کا مقصد علاقے میں امن کا قیام اور جرگے کو دوبارہ فعال کرنے گیاتھا۔

سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات تیزی سے پھیلیں جس کے بعد سرکاری ذرائع نے خود اس کی تردید کی۔ 

حقیقت کیا ہے؟

بعد ازاں خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات نے خود ویڈیو پیغام جاری کر کے اس واقعے کی تصدیق کی۔ بیرسٹر سیف نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ میں کرم سے یہ ویڈیو بنا رہا ہوں، حکومتی وفد کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مجھ سمیت حکومتی وفد میں شامل تمام افراد بالکل محفوظ ہیں۔

معاملہ کیا تھا؟

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحے کی وجہ سے لوگ مشتعل تھے جنہوں نے حکومتی وفد کے پہنچنے پر اشتعال انگیزی کی جو ایک فطری عمل ہے تاہم معاملے کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کر کے صورت حال کو کنٹرول کرلیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!